Latest Activities

Our Projects

Quran and Cleanliness

"Truly, Allah loves those who turn to Him constantly and He loves those who keep themselves pure and clean." (Al Baqarah 2:222)

RWMC Vision

We gives importance and pay full attention to clean the city we live in. We are involving communities to join hands to make the city Clean.

RWMC Goal

Our goal is to leave this city better for our next generations. Committed to turn Rawalpindi into one of the cleanest cities on world's map.

RWMC Services

We have introduced an efficient, improved and integrated system that can care the growing population's requirements.

صاف ستھرا ماحول پڑھے لکھے اور باشعور معاشرے کی پہچان بھی ہے اور ہمارے مذہب کی تعلیم بھی،نظافت اور پاکیزگی ہر انسان کی فطرت میں شامل ہے ۔ترقی یافتہ ممالک جہاں دیگر کئی شعوں میں ہمارے لیے مثال ہیں وہیں صفائی اور ستھرائی کے نظام بھی ہمارے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ترقی کی منازل طے کرنے پاکستان اور بدلتے پنجاب میں صفائی ستھرائی کا عالمی اور معیاری نظام شہریوں کے لئے کسی نعمت غیر مترقبہسے کم نہیں، ایک جیسے یونیفارم میں ملبوس متحرک اور فعال عملے کا صبح سویرے شہر بھر کی گلیوں،نالیوں اور راستوں کی صفائی کرنا،گھر گھر سے کوڑا کرکٹ جمع کرکے اسے بڑی احتیاط کے ساتھ ٹھکانے لگانا، چند قدم کے فاصلے پر کوڑا دانوں کی تنصیب،ہر یونین کونسل میں کوڑا کرکٹ ڈالنے کے لئے بیسوں کنٹینروں کی موجودگی اور روزانہ جدید مشینری سے ان کی دھلائی اور صفائی کا انتظام شہریوں کیلئے انوکھی مثال۔عید قربان ہو یا محرم الحرام ہر موقع پر آرڈبلیو ایم سی کے متحرک اور فعال ورکرز نے شہریوں کی خوشگوار حیرت میں اضافہ ہی کیا۔ صفائی کا یہ جدید نظام اپنی تمام تر خوبیوں کے ساتھ اب شہریوں کی ضرورت بن چکا ہے،خادم اعلیٰ کے صاف ستھرا پنجاب کے وژن کو پورا کرنے کیلئے چیئرمین آر ڈبلیو ایم سی و میئر سردار محمد نسیم خان کی قیادت میں ہماری ٹیم دن رات کوشاں ہے۔عوام کی خدمت اور ان کو مکمل سہولیات کی فراہمی ہمارا مشن ہے،جس کی تکمیل کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کررہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے حوصلہ افزائی ہمارے لئے مہمیز کا کام دیتی ہے۔ ہمیں اپنے تمام تر منصوبوں میں سو فیصد کامیابیاں اور نتائج حاصل کرنے کے لئے عوامی تعارف کی اشد ضرورت ہے۔مجھے امید ہے کہ صفائی اور ستھرائی کے اس مشن میں عوام ہمارے شانہ بشانہ ہوں گے اور جلد ہی ہم ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑے ہوں گے۔
والسلام

چیف ایگزیکٹیو آفیسر
راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی.

Latest News

Rawalpindi Waste Management Company Allies